P
l
اسلام علیکم
حضور اکرم صلیٰ اللہ علیہ وسلم نے اپنی زندگی میں ایک پیشین گوی کی تھی کہ پچھلی امتوں میں بہتر(۷۲) فرقے آے تھے اور میری امت میں تہتر(۷۳) ہوں گے اور ایک فرقہ جنت میں جائے گا۔ حضور اکرم صلیٰ اللہ علیہ وسلم کی وفات کے کچھ عرصہ بعد ہی مختلف فتنے اور فرقے پیدا ہونا شروع ہو گئے ۔ انگریز نے اپنے دور میں جہاں قادیانیت اور منکرین حدیث جیسے فتنے کو جنم دیا وہیں ایک فتنہ غیر مقلدیت کا بھی تھا۔ انگریزی دور سے پہلے نہ تو انکی کوی مسجد تھی، نہ قبر اور نہ ہی کوی تفسیر یا شروحات حدیث پر کوی کتاب۔ اس فتنے کا مقصد صرف اور صرف خطے میں موجود احناف کے خلاف کام کرنا تھا جو کہ اب تک جاری ہے ، اس کام کو کرنے کے لیے انہوں نے انٹرنیٹ پر بھی احناف کے خلاف بہت سے پلیٹ فارم بنا رکھے ہیں ، فتنے کا مقابلہ کرنے کے لیے بہت سے علمی مواد کی ضرورت ہوتی ہے ۔ وقت کی ضرورت یہ تھی کہ اس فتنے کے خلاف ایک ایسی ویب سائٹ بنای جائے جو انٹرنیٹ پر بکھرا ہوا مواد ایک جمع جگہ کر دے اور جو صرف اور صرف اس فتنے کے خلاف مواد رکھے تاکہ تمام لوگ ویب سائٹ کو آسانی سے استعمال کر سکیں ۔
ویب سائٹ کو مکمل اردو رکھا گیا ہے ، اور انشااللہ ویب سائٹ کا زیادہ مواد مکمل یونی کوڈ اردو میں ہو گا ۔ جس سے نہ صرف یوزرز کو ویب سائٹ استعمال کرنے میں آسانی رہے گی بلکہ کے ویب سائٹ کے صفحات بھی جلد لوڈ ہو جائیں گے۔ ویب سائٹ کے مضامین میں جمیل نوری نستعلیق اور عربی ٹائپ سیٹنگ کا استعمال کیا گیا ہے ۔ اسی لیے اگر ویب سائٹ پر موجود کوی مضمون آپکو صحیح نظر نہیں آرہا تو آپکو یہ دو فانٹس اپنے کمپیوٹر میں انسٹال کرنے کی ضرورت ہے ۔ جمیل نوری نستعلیق ڈانلوڈ کرنے کے لیے یہاں جائیں، اور عربی ٹائپ سیٹنگ ڈاونلوڈ کرنے کے لیے یہاں جائیں،اور ایڈوبی عربی ڈاونلوڈ کرنے کے لیے یہاں جائیں، اگر آپ یہ جاننا چاہتے ہیں کہ فانٹس کمپیوٹر میں کیسے استعمال کیے جاتے ہیں تو یہاں جائیں ۔
Published on Sunday, 17 April 2011 00:48
Written by Administrator
Hits: 338