الحمد لله رب العالمين والصلاة والسلام على المبعوث رحمة للعالمين وخاتم النبیین والمرسلین سيدنا
محمد وعلى آله وصحبہ اجمعین
از
مولانا حافظ محمد خاں صاحب دامت برکاتہم
فرقہ جديد نام نہاد اهل حدیث کے وساوس واکاذیب
وسوسہ 35
علماء دیوبند " تصَوُّر شَيخ " کا عقیده رکهتے ہیں جوکہ ایک گمراه کن اور شرکیہ عقیده ہے
جواب
یہ وسوسہ بهی گذشتہ وساوس کی طرح محض کذب وفریب ہے ، اورعوام الناس کو ورغلانے کے لیئے ہربات کا نام عقیده رکھ دیتے ہیں اور اس کو علماء دیوبند کی طرف منسوب کردیتے ہیں ، اب عوام کی اتنی ذہنی وفکری صلاحیت توہوتی نہیں کہ ان جہلاء سے پوچھ سکیں کہ علماء دیوبند نے کہاں اورکس کتاب میں لکها ہے کہ " تصَوُّر شَيخ " ہمارا بنیادی عقیده ہے ؟؟ بس ان جہلاء کے پهیلائے ہوئے وساوس کو یاد کرکے ہانکتے رہتے ہیں ، ضد وتعصب وجہالت وعداوت کے مریض اسی طرح کے کام کرتے ہیں ،حتی کہ " تصَوُّر شَيخ " کا شغل صوفیہ ومشائخ کے یہاں بهی زوائد .(. غیرضروری .). مسائل میں ہے ، لیکن ان جہلاء نے اس کوعلماء دیوبند کا عقیده قراردیا ، اب اس طرزعمل کوکیا کہیں جهوٹ وجہالت یاعداوت وتعصب ؟؟
خوب یاد رکهیں کہ " تصَوُّر شَيخ " مشائخ تصوف کے یہاں محض ایک غیرضروری شغل کا نام ہے ، لہذا اس کوعلماء دیوبند کا عقیده کہنا خالص جهوٹ ودهوکہ وفریب کے سوا کچھ نہیں ہے ، حتی کہ اس کوبهی اکابرعلماء دیوبند نے عوام کے لیئے سخت مضرقراردیا ہے ، اور شیخ العرب والعجم حضرت حسین احمد مدنی رحمہ الله فرماتے ہیں کہ
اس شغل " تصَوُّر شَيخ " میں متاخرین صوفیہ نے بہت غلو.(. حدسے تجاوز.). کیا اورشرک تک نوبت پہنچی ، لہذا متاخرین علماء نے اس کومنع فرمایا ، اب متاخرین علماء کے قول پرعمل کرنا چائیے ، اس شغل " تصَوُّر شَيْخ " کی کوئ ضرورت نہیں ۔
. (. منتخب مکتوبات شیخ الاسلام ص 323. ).
اوریہی بات دیگراکابرنے بهی کہی ہے ، لیکن فرقہ جدید نام نہاد اہل حدیث میں شامل چند جہلاء کی اداکاری کوداد دیجیئے کہ جس شغل " تصَوُّر شَيخ " کو اکابرعلماء دیوبند مضر وممنوع وغیرضروری قرار دے رہے ، یہ لوگ اس کو اکابرعلماء دیوبند کا عقیده ونظریہ کہہ کران پرشرک وضلالت کے فتوے جهاڑ رہے ہیں ، اب اس طرزعمل کوکیا کہیں جهوٹ وجہالت یاعداوت وتعصب ؟؟
الله تعالی عوام الناس کوان وساوس سے محفوظ رکهے ۔آمین.
Published on Wednesday, 19 October 2011 21:25
Written by Administrator
Hits: 253